Start of Main Content

مزال ایکلم

مزال "مالی" ایکلم نے تاریخ کو یاد رکھنا اچھی طرح سیکھ لیا ہے۔ اس کے والدین 1980 کی دہائی میں اپنے ملک سے فرار ہو کر اسرائیل میں سکونت حاصل کرنے والے پہلے حبشی یہودیوں میں شامل تھے۔ اس کم معروف اقلیت کے رکن کی حیثیت سے، جس کی تاریخ کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے، ایکلم یہودی شناخت کی وسعت اور یادداشت محفوظ رکھنے کی اہمیت کے حوالے سے منفرد تناظر رکھتی ہیں۔

Transcript

مزال ایکلم:

"آپ کون ہيں؟" اور "آپ کس طرح میل کھاتے ہيں؟" اور، "آپ کی کہانی کیا ہے؟" جو ایک بہت سادہ لیکن نہایت اہم سوال ہے۔ بہت اہم سوال ہے.

الیسا فشمین: مزال "مالی" ایکلم نے تاریخ کو یاد رکھنا اچھی طرح سیکھ لیا ہے۔ اس کے والدین 1980 کی دہائی میں اپنے ملک سے فرار ہو کر اسرائیل میں سکونت حاصل کرنے والے پہلے حبشی یہودیوں میں شامل تھے۔ اس کم معروف اقلیت کے رکن کی حیثیت سے، جس کی تاریخ کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے، ایکلم یہودی شناخت کی وسعت اور یادداشت محفوظ رکھنے کی اہمیت کے حوالے سے منفرد تناظر رکھتی ہیں۔

سام دشمنی کے خلاف آوازیں میں خوش آمدید۔ یہ یونائیٹڈ اسٹیٹس ھولوکاسٹ میوزیم کی طرف سے جاری ہونے والی ایک پوڈ کاسٹ سیریز ہے جو اولیور اور ایلزبیتھ اسٹینٹن فاؤنڈیشن کی بھرپور حمایت کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ میں آپ کی میزبان، الیسا فشمین ہوں۔ ہر مہینے ہم ان مختلف طریقوں پر روشنی ڈالنے کے لئے ایک مہمان کو دعوت دیتے ہیں جو ہماری دنیا پر اثر انداز ہونے والی سام دشمنی اورنفرت کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہیں۔ بوسٹن، میساچوسیٹس کے قریب اپنی رہائش گاہ سے یہ ہیں رے ایلن۔

مزال ایکلم: "آپ شناخت کس طرح کرتے ہيں؟" یہ آسان سوال نہیں ہے. خاص طور پر اگر آپ کئی اقلیتوں کا حصہ ہوں، جیسے کہ میں عام طور پر کہتی رہتی ہوں۔ کیونکہ سب سے پہلے میں اپنے آپ کو ایک عورت ضرور کہوں گی، اور پھر ایک سیاہ فام عورت، اور پھر ایک یہودی سیاہ فام عورت، اور آخر میں ایک اسرائیلی کہوں گی۔ لہذا، میری جڑیں بہت اہم ہيں، لیکن ان میں سے ہر ایک میرے لئے بہت مشکل ہے۔ اور مجھے ہمیشہ اپنی وضاحت کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اور مجھے کچھ حد تک مایوسی بھی ہوتی ہے، کیونکہ مجھے ہمیشہ اپنے یہودی مذہب کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے، جب دوسروں کو بہت قدرتی محسوس ہوتا ہے۔ اور اسرائیل میں رہتے ہوئے، یعنی کہ یہودی ملک میں، جو عام طور پر یورپی یہودیوں کی شناخت کرتا ہے، مجھے دوسروں کو یقین دلا کر یہ سمجھانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ حبشی ہونے کے ساتھ ساتھ یہودی ہونا کس طرح ممکن ہے۔

مجھ میں اور یورپ کے یہودیوں میں رنگ کا فرق ہے۔ آپ ہمیشہ رنگ پر جاتے ہيں۔ اور اگر لوگ کہانی، عمل اور تاریخ کو نہیں سمجھتے، تو وہ آج سے 100 سال کے بعد آپ کے یہودی ہونے پر تعجب کریں گے؟ کیونکہ شاید آپ کا تعلق افریقہ سے ہے۔ اور یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ ہولوکاسٹ کے دوران کچھ لوگ بدقسمتی سے یہودیوں کو ایک نسل سمجھتے ہيں- یہ نہایت ہی عجیب لوگ ہیں۔ حالانکہ ایسا نہيں ہے۔ یہودی لوگ کئی مختلف رنگ کے ہوتے ہيں اور کئی مختلف زبانیں بولتے ہيں۔ اور یہ تو یورپ کے یہودیوں کا مسئلہ نہيں ہے، اور نہ ہی مراکش کے یہودیوں کا مسئلہ ہے، بلکہ یہ آپ کے زندگی گزارنے کے طریقے کی حیثیت سے یہودی ہونے کا مسئلہ ہے۔

اس کی شروعات یہودیوں سے ہونی چاہئیے، کیونکہ اگر یہودیوں ہی کو تاریخ کے اس حصے کے متعلق علم نہ ہو، تو میں کسی غیریہودی شخص سے حبشی کمیونٹی کے متعلق معلومات رکھنے کی امید کس طرح رکھوں؟ لہذا، میرا سب سے پہلا مقصد یہودیوں کو سکھانا ہے۔ اور پھر، میں اس سے آگے بڑھوں گی۔ کیونکہ جب آپ کو اس شخص کے پس منظر اور اس کی کہانی کا علم ہوجائے، تولوگ آپ کا زيادہ احترام کرتے ہيں۔ الیسا فشمین: سام دشمی کے خلاف آوازیں یونائیٹڈ اسٹیٹس ھولوکاسٹ میموریل میزیم کی ایک پاڈ کاسٹ سیریز ہے۔ ہماری آج کی دنیا میں مسلسل جاری سام دشمنی کے بارے میں ایک نیا نقطہ نظر سننے کیلئے ہر ماہ یہ سیریز سماعت فرمائیے۔ ہم چاہیں گے کہ آپ اس سیریز کے بارے میں اپنی رائے ہم تک ضرور پہنچائیں۔ براہ مہربانی ہماری ویب سائیٹ www.ushmm.org دیکھئیے اور سام دشمنی کے خلاف آوازیں کے سروے پر کلک کیجئیے۔ آپ ہماری ویب سائیٹ پر وائسز آن جینوسائیڈ پری وینشن بھی سن سکتے ہیں جو موجودہ نسل کُشی کے بارے میں ایک پاڈ کاسٹ سیریز ہے۔